Loading
اسرائیلی افواج نے محصور غزہ پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 78 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں کئی امدادی سامان کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ غزہ میں ایندھن اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک امدادی تقسیم مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں کم از کم 5 افراد شہید ہوئے، جو وہاں راشن لینے کے لیے موجود تھے۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، ایسے امدادی مراکز پر اسرائیلی اور امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے قریب ہونے والی بمباری میں اب تک 838 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسی روز خان یونس میں ایک عارضی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ جب کہ وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں ایک کمرشل سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل