Tuesday, July 15, 2025
 

جعلی نوٹوں کا آن لائن کاروبار کرنے والے ملزمان گرفتار

 



جعلی نوٹوں کا آن لائن کاروبار کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ صوبائی دارالحکومت میں راوی روڈ پولیس کی کارروائی میں جعلی نوٹوں کو آن لائن فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار  کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے ایک لاکھ روپے کے جعلی پاکستانی نوٹ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کم قیمت پر جعلی نوٹوں کی بڑی رقم  فروخت کرتے تھے۔ اس کے علاوہ ملزمان مارکیٹ کے سادہ لوح دکانداروں کے ساتھ فراڈ دھوکے سے جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھے اور مختلف مقامات بدل بدل کر جعلی کرنسی استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5000 ہزار روپے کے 12 جب کہ ایک ہزار روپے کے 40 جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان طلحہ اور فرحان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل