Tuesday, July 15, 2025
 

41 برس میں بدترین اوپنر کا منفی ریکارڈ کونسٹاس سے جڑ گیا

 



ٹیسٹ کی 41 برس کی تاریخ میں بدترین آسٹریلوی اوپنر کا منفی ریکارڈ سیم کونسٹاس سے جڑ گیا۔ سیم کونسٹاس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے، مجموعی طور پر انھوں نے اس ٹور کی 6 اننگز میں 8.33 کی اوسط سے 50 رنز بنائے۔ سن 1984 کے بعد سے یہ کسی بھی آسٹریلوی اوپنر کی ایک سیریز میں کم ترین اوسط ہے، کونسٹاس اس سیریز میں 2 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 میچز کسی کی صلاحیتوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتے، نوجوان بیٹر کو صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل