Loading
شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل کراچی میں پھوار یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے تحت ضلع دادو میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل