Loading
مائنر لیگ بیس بال نے سب سے زیادہ دستخطوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بیس بال کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ایک 8 فٹ قطر اور 1,200 پاؤنڈ وزن والی بھاری بھرکم بیس بال پر 6,750 دستخط کیے گئے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سرکاری طور پر تصدیق کر دیئے ہیں۔ یہ پہلے کے ریکارڈ 2,146 دستخطوں والی بیس بال جو کیمبریج یونائیٹڈ کی تیار کردہ تھی، سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بیس بال مائنر لیگ بیس بال کی ایک تقریب کے دوران تیار کی گئی جس پر 15 مختلف اسٹڈیئمز کے عملے، کھلاڑیوں اور مداحوں نے مل کر خالی جگہوں پر دستخط کیے۔ 29 جولائی 2025 کو ایم ایل بی ہیڈکوارٹرز (نیویارک) میں بیس بال کمشنر رابرٹ ڈی مینفریڈ جونیئر نے بیس بال پر آخری دستخط کیے جس کے بعد گینیز نے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کی۔ یہ بیس بال تقریب دراصل 2,600 میل کے سفر پر نکلی جو شمالی امریکا کے 15 مختلف مئنر لیگ اسٹڈیمز میں رک کر اپنے سفر کے دوران ہر مقام پر تقریباً 200 سے زائد دستخط حاصل کرتی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل