Thursday, August 07, 2025
 

بھارت، انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کتنے ہزار رنز بنے؟ نیا ریکارڈ قائم

 



بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران دونوں ٹیموں نے رنز کے انبار لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی گئی اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 7ہزار 187 رنز بنائے گئے، جو ٹیسٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل، سن 1928-29 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز کے دوران 6ہزار 826 رنز بنائے گئے تھے۔ پانچ میچز کی سیریز آسٹریلیا کے میدانوں میں کھیلی گئی تھی، جو مہان ٹیم نے 4-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز 1993 کی ایشز سیریز میں بنائے گئے تھے۔ یہ 6 میچز کی سیریز انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی جس میں 7ہزار221 رنز بنائے گئے جبکہ میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 4 میچز اور انگلینڈ کو ایک میچ میں کامیابی ملی تھی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ اگر 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں بنائے گئے 7ہزار187 رنز سب سے زیادہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔ سیریز کے ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل