Loading
ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل