Loading
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں منعقد سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے، جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں۔ سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی#ExpressNews #LatestNews #YousafRazaGillani #ChairmanSenate #Politics #Negotiations #LatestUpdates #Pakistan pic.twitter.com/m2oG4zk6JA — Express News (@ExpressNewsPK) August 17, 2025 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اس سے پہلے ہم نے بھارت کو امن کی پیشکش کی اور مذاکرات کی دعوت دی۔ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل