Saturday, September 06, 2025
 

ہفتہ وار رپورٹ: زرمبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور

 



رواں سال کے قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات مکمل ہونے اور امریکا، چین سمیت بڑے ممالک کی پاکستان کو اپنی معاشی ترجیحات میں شامل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور رہا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چین سے 8.5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں بڑھتی دلچسپی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 87 سینٹ سے 1.32 ڈالر تک کمی سے درآمدی بل میں ممکنہ کمی نے بھی روپے کو مضبوط کیا۔ آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی توقع اور ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن نے مارکیٹ میں طلب کو محدود رکھا۔ علاوہ ازیں ترسیلات زر کے اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے بھی روپے کو سہارا ملا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے گھٹ کر 281.65 روپے پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 283.10 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 82 پیسے کمی سے 379.24 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1.68 روپے کمی سے 381.32 روپے رہے۔ یورو کی انٹربینک قدر 328.87 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 330.87 روپے ریکارڈ ہوئے۔ سعودی ریال انٹربینک میں 75.06 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 75.40 روپے پر بند ہوا۔ اماراتی درہم انٹربینک میں 76.68 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 77.10 روپے کی سطح پر آگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل