Saturday, September 06, 2025
 

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی

 



حماس نے ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس نئی ویڈیو میں حماس نے جن دو یرغمالیوں کو دکھایا ہے ان میں سے ایک گائے گلبوا-دلل ہیں جب کہ دوسرے کی شناخت علون اوہیل کے نام سے کی گئی ہے۔  یرغمالی گائے گلبوا-دلال کو آٹھ ماہ بعد پہلی بار کسی ویڈیو یا تصویر میں محفوظ حالت میں دیکھا گیا ہے جبکہ یہ علون اوہیل کی پہلی ویڈیو تصاویر ہیں۔ اس ویڈیو میں گلبوا-دلال ایک کار کے اندر موجود ہیں اور بتا رہے ہیں کہ انھیں تقریباً 22 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی حالیہ ہے۔ علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے کی ہے جنھوں نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والا دوسرا یرغمالی علون اوہیل ہیں۔ فروری میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے یرغمالیوں نے اطلاع دی تھی کہ وہ علون اوہیل کے ساتھ قید تھے۔ اُس وقت ان کی والدہ نے رہا ہونے والے یرغمالیوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ علون بھوکے، زنجیروں میں بند اور بے شمار زخموں کے ساتھ ایک سرنگ میں ہیں۔ تاہم خاندانوں نے میڈیا کو اپنے پیاروں کی اس ویڈیو کو شائع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے۔ حملے کے بعد حماس نے اسرائیل سے جاتے ہوئے 251 افراد کو بھی یرغمال بناکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ جس کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 148 یرغمالی کو زندہ رہا کیا جا سکا ہے جب کہ 51 کی لاشیں ملی ہیں اور 8 کو اسرائیلی فوج نے زندہ بازیاب کرایا۔ اس وقت بھی حماس کے قید میں 48 یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے بارے میں امکان ہے کہ وہ زندہ ہے جب کہ بقیہ کی صرف لاشیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل