Loading
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبہ پنجاب کے تاریخی و ثقافتی مقامات کو محکمہ آثارِ قدیمہ و میوزیم کی جانب سے برقی قمقموں اور دلکش روشنیوں سے سجا دیا گیا، جس سے یہ مقامات روحانی و ثقافتی منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میوزیم ساہیوال، کلر کہار میوزیم، شیخوپورہ کا تاریخی ہرن مینار، قصور میوزیم اور علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل لاہور) کو روشنیوں سے مزین کیا گیا۔ اس کے علاوہ سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر بھی چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آثارِ قدیمہ و میوزیم ظہیر عباس ملک نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمارے لیے نہ صرف روحانی عقیدت کا پیغام لاتا ہے بلکہ اپنے ثقافتی ورثے کی تجدید اور ترویج کا ذریعہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات کو روشنیوں سے منور کرنے کا مقصد اپنی تاریخ اور تہذیب کو اجاگر کرنا ہے تاکہ عوام اپنے ماضی اور ورثے سے جُڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آثارِ قدیمہ ایسے اقدامات کے ذریعے عوام کو اپنی ثقافت اور تاریخ سے قریب لانے کے لیے کوشاں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل