Saturday, September 06, 2025
 

پشاور: کلر فیسٹیول اور ڈی جے نائٹ پروگرام کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج

 



خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کلر فیسٹیول اور ڈی جے نائٹ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ( پیکا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے تھانے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق غیر اخلاقی پروگرام کو چند روز قبل ترتیب دیا گیا، سوشل میڈیا پر تشہیر سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ متن کے مطابق ترتیب شدہ شو نوجوان نسل میں عریانی اور غیر اخلاقیت کو فروغ دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر ایونٹ کینسل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل