Loading
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، کلفٹن کے پوش علاقے باتھ آئی لینڈ میں اوگرا (OGRA) کے ڈائریکٹر سندھ جی ایم شاہین کو لوٹ لیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی ایم شاہین دیگر اوگرا اسٹاف کے ہمراہ اپنے دفتر کے باہر موجود تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے چند ہی منٹوں میں واردات انجام دی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ جی ایم شاہین کے مطابق واردات کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، جو پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل