Loading
باجوڑ کے تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ریاستی عملداری بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چمیار جوڑ اور چوترہ واڑہ ماموند کے علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ آپریشن مکمل کر کے ان علاقوں کو محفوظ قرار دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے متاثرہ خاندان اب اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرین کو پوری سیکیورٹی، سہولیات اور باعزت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ باقی علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کو مرحلہ وار واپس بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں مکمل منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے باجوڑ کے عوام کے صبر، قربانی اور ریاست پر اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی واپسی ایک باعزت اور منظم طریقے سے کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل