Loading
پاکستان کے متنازع ترین یوٹیوبر رجب بٹ کی برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں نشے کی حالت میں لڑکی کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
رجب بٹ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اپنے فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اب 8.2 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2.7 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ رجب بٹ کو ولاگنگ کی مختصر مدت میں ہی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت وہ پاکستان میں مختلف مقدمات کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں، جہاں سے ان کی نشے کی حالت میں بننے والی کلب ویڈیوز اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔
حال ہی میں رجب بٹ کو ایک بار پھر برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی، جو واضح نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے فوراً انہیں پہچان لیا۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پیج ’’وائرل ورس‘‘ نے شیئر کی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین اس نئی ویڈیو پر شدید ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ طور پر لکھا ’’اب ان کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گیا تھا۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’یہ کھانسی کی شربت کے اثرات ہیں، کچھ نہ کہیں۔‘‘
ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’رجب بٹ رات 12 بجے کے بعد ایلومیناٹی بن جاتا ہے۔‘‘ مزید ایک طنز یہ بھی کیا گیا ’’اب اس کی ماں کہے گی کہ دوستوں نے اسے زبردستی کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دی تھیں۔‘‘
یاد رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی رجب بٹ کی والدہ کا بیان وائرل ہوا تھا جس میں وہ اپنے بیٹے کی نشے کی حالت کا دفاع کرتی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین ان کی والدہ پر بھی تنقید کررہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل