Loading
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔
آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔
اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم نے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK-798 پر رپورٹ نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آصف نجم نے رابطہ کرنے پر طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کیا تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور غائب ہونے کی صورت میں فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل