Loading
بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارنے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔
انڈین ایئر فورس کے تیجس طیارے کے گرنے سے جہاں بھارتی فوج کی اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی بلکہ بھارت کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
طیارہ حادثے سے دنیا بھر میں مودی سرکار اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس کا خمیازہ بھارتی ایئروناٹک کمپنی کو بھی بھگتنا پڑا ہے۔
بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر10منٹ پر گرا جس کے بعد تیزی سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرنے لگے اور اب تاریخ کی بدترین سطح پر آچکے ہیں۔
بھارتی تیجس طیارے کی قیمت بھی 560 کروڑ روپے تھی جل کر خاکستر ہوگیا اور اب ایروناٹکس کمپنی کے شیئر بھی گرنے لگے۔
اس ایک واقعے سے نہ صرف مودی سرکار کی ساکھ شدید متاثر ہوئی بلکہ بھارت کو بھاری مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے جس کے اثرات تادیر بھارتی معیشت پر رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل