Loading
ہالینڈ کی کمپنی، سمفنی ویو پاور نے سمندری لہروں کی قوت سے بجلی بناتی ٹربائن ایجاد کر لی۔
اس ٹربائن کو سمندر کے پانی میں صرف 20 میٹر کی گہرائی میں لگانا ممکن ہے اور جب سمندر کی لہریں ٹربائن سے ٹکراتی ہیں تو وہ اوپر نیچے ہو کر اپنے اندر نصب جنریٹر چلا کر بجلی بناتی ہے۔
1046 کلومیٹر طویل پاکستانی ساحل سمندر پر اگر ان زیر سمندر ٹربائنوں کا جال بچھ جائے تو پورے پاکستان کے لیے مطلوبہ صاف ستھری 40،50ہزار میگاواٹ بجلی باآسانی بن سکتی ہے اور اسے بنانے کے لیے کسی قسم کی گیس، ڈیزل اور کوئلے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
سمندری لہروں کی قوت سے لامحدود اور کافی سستی بجلی میسّر آئے گی۔ ہالینڈ کے ساحل سمندر پر عنقریب یہ ٹربائنیں بجلی بنائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل