Wednesday, November 26, 2025
 

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

 



انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت علیمہ خان کو عارضی طور پولیس تحویل میں لے لیا گیا، عدالت نے علیمہ خان کو واپس عدالت میں طلب کر لیا، لیڈیز پولیس علیمہ خان کو لے کر دوبارہ کمرہ عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیا، علیمہ خان نے استدعا کی کہ  ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کریمینل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے، ملزم کی ضمانت ہو نہیں عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتیں۔ علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئے۔ عدالت  نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں، علیمہ خان کو خواتین پولیس اہلکار پکڑ کر دوبارہ کمرہ عدالت میں لے آئیں۔ اس دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں پہنچ گئے، عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے کی سماعت تک علیمہ خان کمرہ عدالت میں رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل