Wednesday, November 26, 2025
 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا

 



پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔ سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔ لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ائندہ دو ماہ کے اندر سرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین  ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔ سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات بھی جلد حل کرلیں گے،  ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل