Loading
بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
زلزلے کا مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پڑنے والی پہاڑی پٹی میں ہوا، تمام متعلقہ اضلاع سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل