Friday, December 19, 2025
 

سعودی عرب میں دہائیوں بعد برفباری، بہاڑی علاقے برف سے ڈھک گئے، ویڈیوز وائرل

 



سعودی عرب کے شمالی علاقوں تبوک اور حائل میں غیر متوقع برفباری نے مقامی لوگوں کے لیے خوشی کا باعث بنائی۔ جَبَل اللوز کے پہاڑی علاقے، جو اردن کی سرحد کے قریب واقع ہیں، وہ سفید چادر سے ڈھک گئے، جس کے باعث مقامی افراد نے باہر نکل کر برف میں کھیلنا، تصاویر لینا اور اسکیئنگ کا لطف اٹھانا شروع کر دیا۔ عاصفة ثلجية خفيفة تضرب مرتفعات جبل اللوز ظهر اليوم pic.twitter.com/vaA211Ni5h — أ.د. عبدالله ‌المسند (@ALMISNID) December 17, 2025 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ خاندان اور دوست گروپس برف پر چل رہے ہیں، تصاویر بنا رہے ہیں، روایتی رقص پیش کر رہے ہیں اور بعض نے سکیئنگ بھی کی۔ جَبَل اللوز کی بلندیوں پر لوگ برف میں سکیئنگ کرتے، ہنستے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ فعاليات التزلج على الثلج ???? في جبل اللوز - تبوك - السعودية ???????? اليوم ???? Tabuk - Ksa 17-12-2025 pic.twitter.com/M9CiUVEIy2 — طقس_العالم ⚡️ (@Arab_Storms) December 17, 2025 سعودی میڈیا کے مطابق تبوک اور حائل کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی، جبکہ ریاض کے شمال میں الغاط میں ہلکی برفباری بھی دیکھی گئی۔ یہ مظاہرہ کئی دہائیوں میں ایک نایاب منظر تصور کیا جا رہا ہے۔ السعودية ???????? توافد عدد كبير من الزوار للاستمتاع بالاجواء الثلجية الجميلة على جبل اللوز في منطقة تبوك ❄️☃️????????️????⛷️????️????#جبل_اللوز#تبوك#السعودية pic.twitter.com/2QP7J2TKE2 — سحاب | sahab (@sahabnews1) December 17, 2025 سعودی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے قبل ازیں درجہ حرارت میں اچانک کمی اور شمالی سعودی عرب کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ شاهد المقطع الذي صدم محترفي التزلج في أوروبا وأمريكا تزلج على الثلج في جبال اللوز بالطريقة السعودية#جبل_اللوز#تبوك pic.twitter.com/TOf6BKRZPe — ماجد العلي (@majed_waheep) November 23, 2016 موسمیات کے ماہرین کے مطابق یہ صورتحال مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں گہرے کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے پیدا ہوئی، جس کے ساتھ شدید بارش، سرد ہوا اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل