Sunday, June 30, 2024
 

راولپنڈی، اسلام آباد میں رات کی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 



 اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات کی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ملک کے بالائی حصوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ملک کے بالائی حصوں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آج بھی مزید بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں بارشیں یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے یکم سے دو جولائی تک جاری رہے گا، آج اور کل پنجاب کے ان شہروں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز، کراچی میں بھی آندھی اور بارش کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل