Sunday, June 30, 2024
 

پرویز الہٰی کی لاہور ہائیکورٹ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

 



لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

جسٹس علی باقر نجفی پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔  لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل