Sunday, June 30, 2024
 

افغان ٹیم کے ہیڈکوچ آئی سی سی پر بھڑک اٹھے

 



جنوبی افریقہ کیخلاف سیمی فائنل میں شکست افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹراٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی سی) پر بھڑک اٹھے۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد افغان ٹیم کے ہیڈکوچ نے برائن لارا اسٹیڈیم کی پچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو کسی پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن ایسی پچ پر اہم مقابلہ کھیلنا منصفانہ نہیں تھا۔

انکا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ یہاں اسپینرز یا بلےبازوں کیلئے بہت کچھ ہونا چاہیتے تھا لیکن ایسی پچ ہونی چاہیے جہاں بیٹرز اور بالرز کا مقابلہ دیکھنے کو ملے۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست؛ راشد خان کا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم اگر ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرتی تو شاید نتیجہ بھی مختلف ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ پہلی سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغان ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل