Loading
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سرکاری نظام میں آرٹیفشل انٹیلیجینس (اے آئی) کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے شفافیت، کارکردگی اور ریونیو نظام بہتر بنایا جا رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کے لیے ضروری ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں خودکار نظام اور فیس لیس پراسس شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کے لیے ضروری ہے، اے آئی سے ریونیو لیکجز کم اور مالی نتائج بہتر ہوئے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام معیشت کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے اور نوجوانوں کی اسکلز ڈیولپمنٹ ڈیجیٹل معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے واضح پالیسی اور مربوط حکومتی حکمت عملی ضروری ہے، اے آئی پبلک سروس، ریونیو اور کلائمیٹ منیجمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل