Loading
یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے اسٹاف گیٹ کے قریب تیزرفتارمسافرکوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارسرسید یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کےعلاقے یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے اسٹاف گیٹ کے قریب تیزرفتارمسافر کوچ رجسٹریشن نمبرجے ای 2769 نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارنوجوان جاں بحق ہوگیا.
نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ فرازعلی ولد علی داد کے نام سے کی گئی۔
متوفی نوجوان ڈاؤ اسپتال کے سامنے واقع گلشن نوراپارٹمنٹ کا رہائشی اورسرسید یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن انعام جونیجونے بتایا کہ حادثے کے بعد مسافرکوچ کا ڈڑائیور موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مسافرکوچ کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردی ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل