Tuesday, March 10, 2026
 

ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کیلیے اسکول کی سطح سے ٹیلنٹ لانے کا فیصلہ

 



قومی کھیل ہاکی کو فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلیے ملک کے تعلیمی اداروں میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نیشنل ایجوکیشن–ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کے فروغ اور بحالی کی قومی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر غلام علی ملاح اور محی الدین احمد وانی نے کی۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز آف فزیکل ایجوکیشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان اور سابق اولمپینز حسن سردار، اصلاح الدین اور خواجہ جنید نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی پی سی نے اسکول اینڈ انٹر بورڈ ہاکی ریوائیول پروگرام (2026–2029) پیش کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور اسکولوں سے قومی سطح تک کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں اسکول سطح پر ہاکی کے فروغ، انٹر بورڈ مقابلوں کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی مؤثر تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شرکا نے  اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی شعبے کے تعاون سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سابق اولمپینز سمیت ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل