Friday, May 08, 2026
 

وفاقی آئینی عدالت: سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 



وفاقی آئینی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مئی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ توہین عدالت کیس میں آئینی عدالت نے سعید غنی کوبھی نوٹس جاری کر دیا، سعید غنی کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2019 میں دائر کی گئی تھی۔ وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر  کردیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل