Friday, May 08, 2026
 

روس نے سلامتی کونسل میں امریکا کی ایران مخالف قرارداد مسترد کردی

 



نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمتوازن اور اشتعال انگیز اقدام قرار دے دیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرے اور جہازوں پر عائد ٹول ختم کرے۔ روسی مندوب نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد متوازن نہیں بلکہ صرف ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیار کی گئی۔ سلامتی کونسل میں روس کے مؤقف کے بعد قرارداد منظور نہ ہوسکی جسے امریکا کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے کیونکہ یہ گزرگاہ دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ ایران پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ خطے میں امریکی اقدامات اور پابندیوں کے باعث سیکیورٹی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے ایران کی حمایت خطے میں بدلتی ہوئی عالمی صف بندی کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں روس اور چین ایران کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل