Loading
آج ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں اس تحریک کے رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو ان کی بے لوث انسانی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سال یہ دن یونائیٹڈ ان ہیومینٹی کے تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ موجودہ دور میں، پوری دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، صحت عامہ کا تیزی سے بدلتا ہوا منظرنامہ، اور سماجی اور معاشی تفاوت شامل ہیں۔
اس تناظر میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ جیسی انسانی ہمدردی اور خدمت کے لیے سرشار تنظیموں کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن 8 مئی 2026 پر پیغام.
عالمی یوم ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر میں دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں اس تحریک میں شامل رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو ان کی بے لوث انسانی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس… pic.twitter.com/EvTzSZqUU3
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 8, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انسانی تشویش کے اہم سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ہر قسم کے بحران میں انسانی وقار اور تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، عالمی معیار کی صحت کی سہولیات تک آسان رسائی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے خصوصی تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل