Loading
کورنگی گودام چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی میرانی چوک ٹپال کمپنی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18سالہ ماجد علی ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ مقتول لغاری برادری سے تعلق رکھتا تھا، جو کہ پیشے سے بطور ڈٖرائیور کنٹینر چلاتا تھا اور اسکی آبائی رہائشی گوٹھ خمیسو خان ڈہری تحصیل مورو ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز بتائی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ساتھی محمد صالح ولد رسول بخش بھی تھا جو کینٹینر چلاتا ہے۔ دونو ایک ساتھ رہتے تھے۔۔ ابتدا اطلاع کے مطابق مقتول کی مظہر نامی شخص کی بہن کے ساتھ دوستی تھی۔
لڑکی کے گھر والوں کو اس بارے میں اطلاع ہوئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا، تاہم بعد ازاں معاملہ طے پا گیا اور صلح ہوگئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول سے فاطمہ نامی لڑکی کی دوستی تھی۔
گزشتہ روز فاطمہ نامی لڑکی نے مقتول کو ملنے کے لیے بلایا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 9mm کے 3 خالی خول بھی برآمد کرلیے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل