Sunday, May 10, 2026
 

ایران کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، یورینیم قبضے میں لیا جائے گا، نیتن یاہو

 



اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایران کے پاس موجود یورینیم قبضے میں لیا جائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے پر غور کرنے سے پہلے ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ باہر نکال دیا جائے گا۔ ایران کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ وہاں اب جوہری مواد، افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایران سے واپس لینا ہوگا، تاحال یورینیم کی تنصیبات ہیں جنہیں ناکارہ بنانا پڑے گا۔ یورینیم واپس لینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپ داخل ہوجائیں اور اس کو لے کر واپس جائیں اور دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی یہی پوزیشن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں فوجی حوالے سے بات نہیں کر رہا ہوں لیکن صدر ٹرمپ نے مجھے کہا کہ میں وہاں جانا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے دو ہفتے درکار ہوں گے اور کہا کہ ایران کو فوجی حوالے سے شکست ہوچکی ہے مگر ہوسکتا ہے وہ اپنے لحاظ سے جانتے نہیں ہوں لیکن میرا خیال ہے وہ جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج مزید دو ہفتوں کے لیے اندر جاسکتی ہے اور ہر ہدف کو نشانہ بنائے، ہمارے مخصوص اہداف تھے، جن کو ہم تباہ کرنا چاہتے تھے اور ہم تقریباً 70 فیصد کرچکے ہیں لیکن ہمارے دیگر اہداف ہیں جنہیں ہم ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ایسا نہیں کریں تو آپ جانتے ہیں وہ آخری مرحلے کی کارروائی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل