Loading
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو کامیابی کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
عائشہ ظفر نے جارحانہ انداز میں ناقابل شکست سینچری اسکور کی۔ 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد 102 رنز بنانے والی عائشہ ظفر نے اننگ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔
کپتان فاطمہ ثنا 13 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ عالیہ ریاض نے23 گیندوں پر 4 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔
ون ڈے سیریز کی پلیئر آف دی میچ گل فیروزہ نے 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے جن میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔ نتالیہ پرویز 9، ڈیبیو کرنے والی سائرہ جبین 5 اور منیبہ علی 2 رنز کی مہمان رہیں۔
زمبابوے کی کپتان نو مویلو سبانڈا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل