Friday, May 15, 2026
 

منشیات فروش پنکی کی طبی معائنے کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی

 



منشیات فروش پنکی کی طبی معائنے کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔ بین الصوبائی منشیات گروہ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں  پیشی آج ہوگی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جبکہ کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی عدالت کے روبرو جمع کرائی جائے گی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے، درخشاں تھانے میں درج منشیات کے مقدمے جبکہ گارڈن تھانے میں درج منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل