Monday, May 25, 2026
 

اسپیس ایکس کا راکٹ زمین واپسی پر دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

 



امریکا کی ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ اسٹارشپ وی 3 بحرِ ہند میں لینڈنگ کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ منصوبے کے مطابق سمندر میں گرتا ہے، لیکن چند لمحوں بعد ہی خوفناک شعلوں میں لپٹ جاتا ہے۔ اس کے بعد آگ کا ایک بڑا ’مشروم کلاؤڈ‘ آسمان کی طرف بلند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ایلون مسک نے اس لینڈنگ کو شاندار قرار دیا اور اسپیس ایکس ٹیم کو مبارکباد دیتے کہا کہ ٹیم نے انسانیت کے لیے ایک بڑا گول اسکور کیا ہے۔   ???? UPDATE: WATCH SPACEX STARSHIP MEGAROCKET EXPLODE ON SPLASHDOWN AS PLANNED https://t.co/gd9yhybwAl pic.twitter.com/i1Ao5itRpc — Coin Bureau (@coinbureau) May 23, 2026 اسپیس ایکس نے جمعے کے روز اپنی اب تک کی سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ وی 3 کو آزمائشی پرواز کے لیے لانچ کیا تھا۔ یہ راکٹ ٹیکساس کے جنوبی شہر براؤنزوِل کے قریب سے روانہ کی گیا تھا۔ یہ لانچ ہائیڈرولک پِن میں خرابی کے باعث ایک دن تاخیر سے کی گئی تھی۔ اسپیس ایکس نے اسٹار شپ وی 3 کو زیادہ سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے تیار کیا ہے جبکہ مستقبل میں یہ ناسا کے لونر مشنز میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس راکٹ میں 20 نقلی اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی موجود تھے، جنہیں پرواز کے دوران خلا میں چھوڑا گیا۔ اگرچہ راکٹ کی اڑان کامیاب رہی، مگر واپسی کے دوران کنٹرولڈ لینڈنگ کی کوشش میں اس کے تمام انجن صحیح طرح کام نہ کر سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل