Monday, May 25, 2026
 

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلیے نئی ٹیسٹ پالیسی ایک سال کیلیے مؤخر

 



ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے GRE/HAT ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی نئی پالیسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے لازمی ٹیسٹ کی شرط اب فال 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس سے قبل یہ فیصلہ رواں سال سے نافذ کیے جانے کا امکان تھا۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق یونیورسٹیوں کو نئے داخلہ نظام، امتحانی طریقہ کار اور انتظامی تیاریوں کے لیے مزید وقت دینے کی غرض سے پالیسی مؤخر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 25 مئی 2026 سے مؤثر ہوگا جبکہ تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ داخلہ پالیسیوں اور اکیڈمک پلاننگ میں نئی ٹائم لائن کو مدنظر رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل