Loading
ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام تنصیبات کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر 5 برسٹ ہونے کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی تاہم کے-الیکٹرک کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسی روز فالٹ کو درست کر دیا تھا۔
کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارے کا تکنیکی عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بجلی کی فراہمی اور آپریشنز کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل