Thursday, May 28, 2026
 

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ کردیا

 



اقوام متحدہ نے صیہونی ریاست اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کشدیگی والے علاقوں میں جنسی تشدد کرنے کے جرم میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اسرائیلی جیل سروس ’آئی پی ایس‘ کو رواں سال کی بلیک لسٹ فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ لسٹ میں اضافے کیلئے دیگر اسرائیلی ایجنسیوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس پر اسرائیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس لسٹ میں حماس، داعش اور سوڈان اور کانگو کنشاسا جیسی دہشتگرد تنظیمیں شامل ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اقوام متحدہ کے ایک کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں پایا تھا کہ اسرائیلی قید میں فلسطینیوں کے خلاف جنسی اور تولیدی تشدد کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل