Loading
کیف: یوکرین نے روسی حملوں میں شدت آنے کے بعد امریکا سے فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید گولہ بارود اور دفاعی مدد کی درخواست کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے امریکا سے ائیر ڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
صدر زیلنسکی نے اپنے خط میں کہا کہ روسی حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یوکرین کو اپنے شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوری دفاعی معاونت کی ضرورت ہے۔
یوکرینی صدر نے خاص طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور اضافی دفاعی نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیار روسی میزائل اور فضائی حملوں کو روکنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ یوکرین کو اس اہم دفاعی نظام کی صلاحیت برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کی جائے تاکہ روسی حملوں کا مؤثر جواب دیا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین اس وقت شدید فضائی حملوں کا سامنا کررہا ہے جبکہ روس کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں یوکرین اپنے اتحادی ممالک خصوصاً امریکا سے مزید فوجی اور دفاعی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یوکرین کی جانب سے اضافی ائیرڈیفنس سسٹمز کی درخواست اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جنگ کے موجودہ مرحلے میں فضائی دفاع یوکرین کی سب سے بڑی ترجیح بن چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل