Loading
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں وسیم اکرم شیطان کو اپنے خصوصی بولنگ والے انداز میں کنکریاں مارتے اور اس کے بعد جشن منانے کا انداز اپناتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
وسیم اکرم کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
بعض صارفین نے ہلکے پھلکے مذاق کے انداز میں رعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیطان ری ویو لینا چاہتا ہے۔
دوسری جانب بعض صارفین تنقید کرتے نظر آئے اور کہا کہ عبادت کو عبادت کی طرح انجام دینا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل