Thursday, May 28, 2026
 

ٹرمپ کی عمان کو دھمکی پر ایران بھڑک اٹھا، بڑا بیان سامنے آگیا

 



تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کو دی گئی مبینہ دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران، عمان کے خلاف امریکی حکام کی دھمکی آمیز زبان کی سخت مذمت کرتا ہے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے معاملے پر عمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمان نے سب کی طرح رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا سخت کارروائی کرسکتا ہے۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور خطے میں دباؤ اور دھمکیوں کی سیاست کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے ایران کے شہر بندر عباس کے بعض علاقوں پر حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔ بقائی کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے امن، استحکام اور بحری راستوں کے تحفظ کیلئے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے باوجود اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ خلیجی خطے میں نئی سفارتی اور عسکری بے چینی پیدا کرسکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل