Thursday, May 28, 2026
 

وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں

 



شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے کئی اداکاراؤں نے تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔ کچھ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تو بعض نے ڈینٹسٹری جیسے مشکل شعبوں میں مہارت حاصل کی۔ اپنی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے باعث یہ شخصیات نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں رہیں بلکہ بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا۔ ان اداکاراؤں کی کہانیاں اس بات کی مثال ہیں کہ خوابوں کی تعبیر کے لیے صرف ٹیلنٹ ہی نہیں بلکہ سخت محنت اور تعلیم بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کئی اداکارائیں ابتدا میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتی تھیں، مگر قسمت انہیں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی جانب لے آئی جن میں سائی پلوی، سری لیلا، منوشی چلر، شریا شرما میناکشی چوہدری، ادیتی گوویتریکر اور دیگر شامل ہیں۔         View this post on Instagram                       آج یہ اداکارائیں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ تعلیم اور شوق دونوں کو ساتھ لے کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل