Loading
چین جنوبی ایشیائی ممالک میں مختلف چھوٹے منصوبوں پر کام کرے گا۔
سی جی ٹی این کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں وزارتِ تجارت کے محکمہ ایشیا کے ڈائریکٹر وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین کی جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے ساتھ کئی میکانزم قائم ہیں۔
ان میں دوطرفہ مشترکہ تجارتی اور اقتصادی کمیٹی کے 7 میکانزم، سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوہرے محصولات سے بچاؤ کے 5 معاہدے، ہموار تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون اور ای کامرس تعاون کے 4 میکانزم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 2 ممالک کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل