Loading
جے جے وی ایل کی بحالی ایس آئی ایف سی کی تین سالہ نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے جس نے ایک اہم قومی اثاثے کو دوبارہ فعال بنایا۔
بندش کا شکار پلانٹ پاکستان کا جدید اور ٹلوف ٹیکنالوجی سے لیس ایل پی جی پیدا کرنے والا پہلا گیس پراسیسنگ منصوبہ ہے، پلانٹ کی بندش سے ملک 3 لاکھ 17 ہزار ٹن مقامی ایل پی جی سے محروم رہا جبکہ 94 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ایس آئی ایف سی نے جے جے وی ایل پلانٹ کی بحالی کیلئے 2024 میں مربوط کوششوں کا آغاز کیا تھا، ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار منصوبہ دوبارہ قومی معیشت اور توانائی شعبے کا حصہ بنا۔
چیئرمین ایسوسی ایٹڈ گروپ اقبال ظفر الدین احمد کے مطابق ایس آئی ایف سی نے 25 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اس منصوبے کی بحالی میں ہماری مدد کی جو پانچ سال سے بند پڑا تھا، ایس آئی ایف سی کی مدد اور رہنمائی کے بغیر اس قومی اہمیت کے حامل منصوبے کو بحال نہیں کیا جا سکتا تھا۔
اقبال ظفر الدین احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کیلئے سالانہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گا، منصوبے کی بحالی سے 5 ہزار افراد کیلئے براہِ راست اور بلواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی بحالی سے توانائی شعبے میں خود انحصاری، زرمبادلہ کی بچت اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے، ملکی معیشت کی بحالی اور قومی اہمیت کے منصوبوں کی بحالی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل