Saturday, May 30, 2026
 

گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام

 



امریکا میں گالف کے تین مداحوں نے گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام تیار کر لیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں مائیکل فر، ڈیبی رینلڈز اور ٹیری جینک کی رہنمائی میں رضاکاروں کی ایک ٹیم نے 19 ہزار 19 گیندوں کو ترتیب دے کر اہرام بنایا۔ اس سے قبل پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے زیکری کریوڈا نے 2022 میں 17 ہزار 575 گیندیں استعمال کرتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ موجودہ ریکارڈ کی کوشش ستمبر 2025 میں کی گئی۔ تاہم، تصدیق کے بعد ریکارڈ چند روز قبل نام کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل