Saturday, May 30, 2026
 

کابل میں افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار

 



افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں افغان شہری نے افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ​عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید ہے۔ شہری نے کہا کہ ​افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار ہیں، بےانتہا بیروزگاری ہے اور بارڈرز بھی بند ہیں۔ ​افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ افغان شہری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، افغان شہری نے کابل سے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل