Loading
کراچی: صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فکر ستانے لگی اور انہوں نے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 اپریل سے صومالیہ میں اغوا کیے گئے جہاز پر سوار پاکستانی امین بن شمس کی اہلیہ اور دیگر مغویوں کے اہل خانہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔
مغویوں کے اہل خانہ نے کہا کہ جہاز سمندر میں خراب کھڑا ہے جبکہ کئی بار دیگر قذاق گروہ بھی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش کرچکے ہیں، ہمارے پیارے ایسے جہاز پر ہیں جو اسکریپ ہونے والا تھا جہاز کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔
یرغمال پاکستانی یاسر خان کی اہلیہ نے کہا کہ اپنے شوہر کی زندگی اور عافیت کے لیے پریشان ہوں، عید کے روز ہماری بات کروائی گئی تھی اور شوہر شدید پریشان تھے۔
اہل خانہ نے کہا کہ ہم شپنگ آفس گئے گورنر ہاؤس گئے احتجاج بھی کیا کوئی تسلی بخش جواب نا ملا، حکومت ، وزیر اعظم ، وزیر خارجہ نوٹس لیں۔
جہاز پر سوار حسین یوسف کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے بچے ہریشان ہیں اور روزانہ پوچھتے ہیں کہ ان کے والد کب آئیں گے، کوئی پرسان حال نہیں حکومت تمام 10 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل