Monday, June 01, 2026
 

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر وائرل

 



پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کے مختلف ایونٹس کے شاندار فوٹو شوٹس مداحوں کی بھرپور داد سمیٹ رہے ہیں۔ اداکارہ کے اب تک دعا خیر، مہندی اور دیگر تقریبات کے دلکش انداز سامنے آ چکے ہیں۔ مومنہ اقبال کے انسٹاگرام پر تقریباً 2 ملین فالوورز موجود ہیں اور وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث خاص مقام رکھتی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’میرے ہم نشین‘، ’دو کنارے‘، ’توبہ‘، ’احسان فراموش‘، ’گھٹا‘، ’عہدِ وفا‘، ’پارلر والی لڑکی‘ اور ’دستک‘ سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ اب اداکارہ کی نکاح تقریب کی تصاویر لاہور سے سامنے آئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ نکاح کے موقع پر مومنہ اقبال نے ڈل گولڈن رنگ کا نہایت خوبصورت اور مکمل کڑھائی سے مزین لہنگا زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے چولی اور ہم رنگ بھاری دوپٹہ پہنا ہوا تھا۔ ان کے اوور آل لک میں ایک اضافی رسٹ رنگ کا دوپٹہ بھی شامل تھا، جس پر لیس اور گوٹا کا نفیس کام کیا گیا تھا اور اسے خوبصورتی سے ڈریپ کیا گیا۔         View this post on Instagram                       اداکارہ نے اپنے انداز کو روایتی جیولری سے مکمل کیا، جس میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، بھاری گولڈ چوکر، ہار اور مکمل سائز کے گولڈ کنگن شامل تھے، جو ان کے دلکش برائیڈل لک کو مزید نمایاں کر رہے تھے۔ دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب نے سفید رنگ کی کلاسک شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی پاکستانی سفید و گولڈ کلہ بھی پہنا۔ نکاح فوٹو شوٹ کی یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے جوڑی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے، جبکہ مومنہ اقبال کا برائیڈل لک بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل