Loading
لاہورمیں توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ گزرنے کے بعد حکومتی احکامات کی روشنی میں انتظامیہ نے توانائی بچت کے تحت پرانے اوقات کار بحال کردیے۔
پرانے اوقات کے مطابق مارکیٹیں،ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے اور اس کا اطلاق 30 جون تک ہوگا۔
عید کے باعث یکم جون تک اوقات کارمیں نرمی کی گئی تھیں۔
پہلے کی طرح پیٹرول پمپس، فارمیسی بیکری کو استثنیٰ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں دکانوں کےاوقات کارپر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور خلاف ورزی پر مقدمات و جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل